پتور15؍ستمبر (ایس او نیوز)تیزبارش،بادل کی گرج اور بجلی کڑکنے کے دوران گرائنڈر کا بجلی کنکشن منقطع کرنے کی کوشش میں شاک لگنے سے ایک گھریلو خاتون ہلاک ہوجانے کا حادثہ پتور تعلقہ کے آئیتور گاوں میں پیش آیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق بجلیوں کی کڑک دیکھ کر مونشی ابراہام نامی شخص کی بیوی شیبا(۳۶سال) نے اپنے گرائنڈر کو شارٹ سرکیوٹ سے بچانے کے لئے بجلی کے بورڈ سے اس کا پلگ نکالنے کی کوشش کی۔ اس دوران اسے الیکٹرک شاک لگا اور اس کی طبیعت بگڑ گئی۔ فوری طور پر اسپتال پہنچانے کی کوشش کے باوجود اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔